Synopsis
ناول کا تعارف:
نصیب عمرانی ایک نوعمر لڑکا ہے جس کی شخصیت انتہائی پُر اسرار ہے گھر سے باہر وہ اپنی جرسی نمبر 11 کے ساتھ جونیئر فٹ بال کا ایسا ستارہ اور ’ٹاپ ڈاگ‘ تھا جس کے کھیل کا ہر کوئی دیوانہ تھا، لیکن گھر کی چار دیواری کے اندر وہ ایک بالکل خاموش اور گنجلک شخصیت میں سمٹ جاتا تھا۔ اس کی یہی دوہری اور پُر اسرار دنیا تب ہل کر رہ جاتی ہے جب ماہوی عاطف کی اس کی زندگی میں انٹری ہوتی ہے، جو اس کی شخصیت کی تہوں کو کھوجنے اور اس کے راز جاننے کی دھن باندھ لیتی ہے۔
پڑھائی میں شاندار ہونے کے باوجود، والدین کی جانب سے اچھے گریڈز کا مستقل دباؤ اس کے اعصاب پر سوار رہتا ہے؛ مگر اس کا اصل سکون اور جنون ہری گھاس کے میدان پر، فٹ بال کی گیند کے ساتھ دوڑنے میں بستا تھا۔ تاہم، ایک ایسا ہلا دینے والا واقعہ پیش آتا ہے جو اس کی پوری زندگی، اس کے کھیل اور اس کے خوابوں کا رُخ ہمیشہ کے لیے بدل دیتا ہے۔
آئیے، ناول ”ایلیونتھ پلیئر“ کی پہلی قسط سے اس کہانی کا آغاز کرتے ہیں۔
تمام اقساط نیچے دی گئی نیویگیشن سے ترتیب وار شروع ہوتی ہیں۔
